ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی نے 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرلی

34

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی کے ایکس اے آئی نے مزید 6 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کمپنی کی اہم پروڈکٹ گروک چیٹ بوٹ ہے، جسے امریکا کی وینچر کیپٹل کمپنیوں، چیپ بنانے والے این ویڈیا اوراے ایم ڈی کی حمایت حاصل ہے ۔ اس کمپنی میں سعودی عرب، قطر و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ایلون مسک کئی بار خبردار کرچکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں، لیکن دوسری طرف وہ اس شعبے میں خطیر سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہیں ۔