روس: جاسوسی کے الزا م میں امریکی شہری کو 15 سال قید کی سزا

19

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی عدالت نے امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو جاسوسی کے الزام میں 15 برس قید کی سزا سنادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی شہری کو گزشتہ برس اگست میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے 3 برس کی قید کاٹ رہاہے۔ روس میں پیدا ہونے والا یوجین سپیکٹر 2021 ء میں رشوت کیس میں گرفتاری سے قبل کینسر کے علاج کے لیے ادویات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنی میڈپولیمرپرام گروپ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔