روس کا یوکرین کے شہر خارکیف پر بڑا میزائل حملہ

134
یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے کے باعث عمارت میں آگ بھڑک رہی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف کو ایک بڑے میزائل حملے سے نشانہ بنایا ۔ شہر کے میئر ایگور تیریخوف نے بتایا کہ شہر کو بڑے حملے کا سامنا ہے اور بیلسٹک میزائل شہر کا رخ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کی فوج نے کہا کہ روس نے رات بھر کیے جانے والے اپنے حملوں میں 60 ڈرون بھیجے تھے جن میں 36 کو اس نے مار گرایا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے یہ حملے چرنی ہیف، ڈین یاپرپٹراسک، کارکیف، کیمی لیف سکائی، کیف، پولٹاوا، سومی اور زپوریشیا کے علاقوں میں کیے، جہاں یوکرین نے 36 ڈرون مار گرائے۔ روسی حملوں سے کئی گھروں اور بجلی کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا۔