انگلش اسٹار کرکٹر جیسن روئے نے پی ایس ایل 10 کوجوائن کر لیا

97

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )اسٹار انگلش کرکٹر جیسن روئے نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلیے سائن اپ کر لیا جس کی ڈرافٹنگ 11جنوری کوگوادرمیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔ انگلش ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جیسن رائے نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے اپنی موجودگی ظاہر کر دی ہے جو کہ یقینی طور پر پی ایس ایل کی رونق کو دوبالا کر دیں گے۔ جیسن روئے اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں جو پی ایس ایل سیزن نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل سیزن10کیلئے سائن اپ کیا ، ،ڈیوڈ ویلی اس سے قبل بھی پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں ،ویوڈ ویلی نے پی ایس ایل میں اس سے قبل ملتان سلطانز کی نمائندگی کی ہے ۔پی سی بی نے 10ویں ایڈیشن کے سلسلے میں ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا ہے۔