پاک نیوزی لینڈ سیریز آئی پی ایل کے لیے مشکلات کاباعث بن سکتی ہے

18

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اگلے برس پاکستان کا شیڈول دورہ انڈین پریمیر لیگ( (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا۔ آئندہ سال س چمپئنز ٹرافی کے باعث پاکستان سپر لیگ ((پی ایس ایل ) اور انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کی ونڈو میں تصادم ہوگا جس کی وجہ سے پلئیرز کیلئے دو بڑی لیگز میں کسی ایک چننا ہوگا۔ تاہم اگلے برس 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز 14 مارچ سے ہوگا، جس میں کئی نامور کیوی کرکٹرز فرنچائز ٹیموں کا حصہ ہیں۔ دورہ پاکستان کی وجہ سے آئی پی ایل کی معروف فرنچائز چنائی سپر کنگز کے 2 اہم کھلاڑی ڈیون کونوے اور راچن رویندرا ابتدائی میچز سے محروم رہ سکتے ہیں، جس کا نقصان ٹیم کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔چنائی سپر کنگز کے علاوہ گجرات ٹائٹنز کو گلین فلپس ،ممبئی انڈین کو مچل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ جبکہ پنجاب کنگز کو لوکی فرگوسن کی خدمات سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب سابق کیوی کپتان کین ولیمسن کو اگلے برس آئی پی ایل 2025 نیلامی میں کسی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں اسپنر مچل سینٹنر کو نیوزی لینڈ کا وائٹ بال کپتان نامزد کیا تھا۔