نیشنل وویمنز باسکٹ بالچمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

123

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ میں دفاعی چمپئن پاکستان واپڈا اور کراچی کی ٹیمیں آج افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں 30دسمبر تک کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چمپئن شپ کے پول اے میں دفاعی چمپئن پاکستان واپڈا، کراچی، فیصل آباد، بہاولپور جبکہ پول بی میں آرمی، اسلام آباد لاہور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ چمپئن شپ کے پول رائونڈز میں پہلے روز آج چار میچز کھیلیں جائینگے۔ دفاعی چمپئن واپڈا کا مقابلہ کراچی سے ہوگا جبکہ آرمی اور ہزارہ، فیصل آباد اور بہاولپور ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔