آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

135

دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں بادشاہی تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔ بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی 795 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، فخر زمان 7ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز میں 2 سینچریاں اسکور کرنیوالے اوپنر صائم ایوب نے 57 درجے کی بڑی جھلانگ لگاتے ہوئے 24ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، حارث راف ایک درجے تنزلی کے 15ویں سے 16ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ ٹی 20بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید کا دوسرا اور سری لنکا کے ہرا سنگا کا تیسرا نمبر ہے،ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولرٹاپ میں جگہ نہ بنا سکا۔ جبکہ ون ڈے آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔