عوامی تحریک کی جانب سے ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ

74

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک ضلع بدین کی جانب سے سندھی شاگرد تحریک کے رہنما اور لیکچرار شہید سراج ہالیپوٹو کی دوسری برسی پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ٹنڈوباگو کے قریب گاؤں بچو ہالیپوٹو میں ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھیری نے ’’فکر رسول بخش پلیجو اور عوامی تحریک کی راہ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جروار نے ’’شاہ لطیف کا فکر‘‘ کے عنوان سے لیکچر دیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ضلع صدر مہران درس، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما زرقا ہالیپوٹو، بیگم زئور، فطرت ہالیپوٹو، مروت ہالیپوٹو، عظمت ہالیپوٹو، عوامی تحریک کے ضلع جنرل سیکرٹری مختار بکاری، جکھرو نوحانی، محمد علی ٹالپر، سومار ہالیپوٹو، ایڈووکیٹ فاضل زئور، بہادر ٹالپر، سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنما دلدار نوحانی، ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری رشید ہالیپوٹو، سندھی ادبی سنگت ٹنڈوباگو کے رہنما امر کتری اور سندھی ہاری تحریک ضلع بدین کے آرگنائزر پرشوتم کولہی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کا فکر تیسری دنیا کی مظلوم قوموں کی نجات کا ذریعہ ہے، فکر رسول بخش پلیجو مارکسی سائنس کی روشنی میں تیسری دنیا کے مظلوموں کو قومی اور طبقاتی جدوجہد کا راستہ دکھاتا ہے۔