ماڑی پور‘کورنگی اورناظم آباد میں خاتون سمیت 3افراد ٹریفک حادثے کاشکار

85

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 06 سیکٹر 51A کے قریب گھر میں سیڑھیوں سے گر کر 55سالہ محمد ذاکر ولد محمد اکرم جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کو جناح ہسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ماڑی پور ٹرک اڈا جمعرات بازار کے قریب دو کاروں میں تصادم نے نتیجے میں 65سالہ خاتون وزیرہ بی بی زوجہ غلام نبی جاںبحق ہوگئی۔ ملیر ندی نزد فیوچر کالونی ٹرین کی ٹریک سے گر کر 60سالہ شخص جاںبحق ہوگیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ ٹرین انتظامیہ سے معلومات جاری ہیں ۔ کورنگی بلال چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے55سالہ فہیم الدین ولد نقیب الدین جاںبحق ہوگیا ۔ناظم آباد ناگرہ شوز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔پیر آباد تھانے کی حدود میں 14 دسمبر کو زخمی ہونے والا35 سالہ عبدالخالق آج دوران علاج دم توڑ گیا ۔ آرام باغ کے علاقے لائٹ ہاوس صارم برنی ٹرسٹ نزد ہمدرد دواخانہ کے قریب سے ایک 45،سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو سول اسپتال میں ضابطہ کی کاروائی کے بعدایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔ ملیر جام کنڈو لال شاھ باغ نزد فیضان نور مسجد کے قریب کنویں میںگرکر ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔