رفعت مختار نے آئی جی موٹروےپولیس کا چارج سنبھال لیا

36

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رفعت مختار نے آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس سے قبل آئی جی رفعت مختار وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے۔دوران سروس رفعت مختار نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا۔رفعت مختار آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔آئی جی رفعت مختار RPO گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں۔آئی جی رفعت مختار کا ادارے کو مزید مضبوط اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس رفعت مختار پولیسنگ کی فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔