یونان کشتی حادثے کا ملزم سلیم اختر گجرات سے گرفتار

34

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)یونان کشتی حادثے کے ملزم سلیم اختر کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزم نے رحمان نامی نوجوان سے 28 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان رحمان علی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ایف آئی ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ملزم روپوش تھا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔