شہری کی واپسی کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ

94

نئی دہلی (آن لائن)18 سال سے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری محمد فہد کی وطن واپس آنے کا منتظر ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کا نوجوان محمد فہد 2006 میں تقریباً 24 سال کا تھا کہ گریجویشن کے بعد اسے اپنی بوڑھی دادی سے ملنے کی خواہش وزٹ ویزے پر بھارت لے گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہری کے ریلیز آرڈر کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔کرناٹک ہائیکورٹ نے نومبر میں پاکستانی شہری کو
ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے ریلیز آرڈر کا انتظار ہے، ریلیز آرڈر ملتے ہی فہد کی سفری دستاویزات تیار کرلیے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن فہد کی وطن واپسی میں مکمل مدد کرے گا، محمد فہد 18 سال بھارتی جیلوں میں رہ کرگزشہ ماہ عدالت سے باعزت بری ہوا ہے۔محمد فہد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہیکہ میرے سفری دستاویزات بنادے تاکہ میں وطن واپس آسکوں۔