آئی سی سی رینکنگ:ایک اور اعزاز بابراعظم کے نام

134

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حالیہ پلیئرز رینکنگ جاری کی، جس میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کی فہرست میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے 795 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ یہ مسلسل چوتھی بار ہے کہ انہوں نے سال کا اختتام ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر کیا ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ چار برس کے آخر میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور وہ پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس اعزاز کو مسلسل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلیئرز نے بھی یہ اعزاز 4بار جیتا تھا۔