حیدرآباد: مختلف کارروائیوںمیں خاتون سمیت 3منشیات سپلائرگرفتار

183

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں منشیات سپلائر خاتون سمیت 4ملزمان گرفتار ، 3کلو چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قاسم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات سپلائر
(ف)اور حنیف جونیجو کو گرفتار کرلیا گرفتار منشیات سپلائرز کار کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس کی سپلائی دینے کیلےے جارہے تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس پولیس تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔ادھرپھلیلی پولیس نے چرس کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم منصف عرف منو پٹھان کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا گرفتار منشیات سپلائر کے قبضے سے 1 کلو سے زائد چرس پولیس تحویل میں لے لی گئی ، ایک او ر کارروائی کرتے ہوئے پنجابی پاڑہ کے قریب سے غیر قانونی ایل پی جی کی سپلائی میں سرگرم ملزم طلحہ گدی کو گرفتار کرلیا ،ملزم موقع پر فروخت کر رہا تھا۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرلیے ۔