الخدمت کے تحت شائننگ اسٹارز کےلیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد

128

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن آرفن کیئر حیدرآباد کے تحت شائننگ اسٹارز کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق الخدمت فاو¿نڈیشن آرفن کیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شائننگ اسٹارز (یتیم بچوں) اور ان کی ماو¿ں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرامز قائداعظم کے اصولوں، اخلاقی تربیت، اور کردار سازی کے موضوعات پر مبنی تھے۔ پروگرامز میں بچوں کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ بچوں
نے قائداعظم کے نام خطوط لکھ کر ان کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کیا جبکہ ماو¿ں کے لیے تربیتی نشستوں میں بچوں کی بہترین تربیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس دوران بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کی اہمیت پر مختلف ورکشاپس اور سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہ پروگرامز الخدمت فاو¿نڈیشن آرفن کیئر ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کی تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ شرکاءنے ان پروگرامز سے بھرپور استفادہ کیا اور الخدمت فاو¿نڈیشن کی خدمات کو سراہا۔