کراچی(نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 برس میں ذخائر میں 465
ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوئی ہے، قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق قدرتی وسال میں کمی کے سبب طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے، 2017 اور 18 سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 7 سال کے دوران تقریبا 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق گھریلو صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے اور سوئی سدرن کے علاقوں میں گھریلو شعبے میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی، رات کے وقت بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی، گھریلو صارفین کو بہتر پریشر کےساتھ گیس فراہم کرنے کےلیے رات کے وقت پریشر پروفالنگ کی جاتی ہے۔