نوابشاہ ،میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ،آصفہ بھٹو گرلز کالج بنانے کی منظوری

85

نوابشاہ( نمائندہ جسارت)نواب شاہ کے شہریوں کو تفریح کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لیے دونوں ٹائون کمیٹیوں کو اختیارات سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یکم جنوری سے ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمین صفائی ستھرائی کے ساتھ متعلقہ ٹائون کمیٹیوں کے امور دیکھ سکیں گے شہر کے مرکزی راستے اور پارک پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت خوبصورت کیے جائیں گے نظام کی بہتری کے لیے ضروری مشینری اور آلات بھی خریدیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ اعلی نواب شاہ کے مئیر قاضی رشید بھٹی نے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی میئر و ڈپٹی میئر نوابشاہ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں میئر قاضی رشید بھٹی نے شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذولفقار علی بھٹو اور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عبدالرزاق شیخ کی اہلیہ کے انتقال ہر دعا مغفرت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاکونسل ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیے گئے، میئر قاضی رشید بھٹی نے عوام کے منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے شہر کا سیوریج کا نظام یکم جنوری سے ایچ ایم خوجہ ٹائون کمیٹی کے چیئرمین سید عاطف زیدی اور اولڈ نواب شاہ ٹائون کمیٹی کے چیئرمین حاجی حیات کاکیپوتا کے سپرد کردیا گیا، شہر کے میگا پروجیکٹ بلدیہ اعلیٰ نواب شاہ کریگا،اجلاس میں منظور کردہ قرار داد کے مطابق شہر کے گنجان آباد کھجی بازار گڑھ مارکیٹ روڈ پر ٹھیلے والوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دینا کا بھی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ شہر کی قدیمی سبزی مارکیٹ کو بھی آباد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جہاں ٹھیلے والوں کو منتقل کیا جائے گا منتخب بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس میں عبد القادر پارکا نام تبدیل کرکے آصفہ بھٹو کے نام سے منسوب کیے جانے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی، لطیف پارک سے منسلک گرلز ہائی اسکول کو کالج بنانے کے لیے بھی فیصلہ سے قیادت کو آگاہ کیا جائیگا، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق پبلک ہیلتھ کے تحت تعمیراتی اسکیمیں جلد مکمل کی جائیگی جبکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے نئی لائنیں بچھا کر خراب لائنوں کو درست کرایا جائیگا۔ عوامی شکایت پر رشوت خور پولیس اور وابڈا اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی اور حیسکو سپرنٹنڈنٹ سے سے ملاقات کے لیے منتخب نمائندوں کی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے میئر قاضی رشید بھٹی نے منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ کو خوبصورت بنانے کے لیے سندھ حکومت سے گرانٹ حاصل کرینگے۔قدرتی آفات اور طوفانی بارشوں کے نقصانات سے شہریوں اور انکی قیمتی املاک کو بچانے کے لیے راستوں کی تعمیر کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر اور مرکزی ڈسپوزل پر ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ م?یر ، ڈپٹی م?یر کونسل ممبران نے پہلے اجلاس میں چوہدری منظور گجر کی شرکت پر استقبال کیا اور انہیں کونسل ممبر بنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستہ پیش کی پیپلز پارٹی رہنما شاہ رخ قاضی نے بھی کونسل ممبر بننے پر منظور گجر کو مبارکباد دی۔