میرپورخاص،پولیس نے 80 لاکھ مالیت کی چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

82

میرپورخاص (نمائندہ جسارت )میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی 80 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،دو ملزمان گرفتار ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او میرواہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر جنید قمر میمن کی ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر نمبر کو روک کر 80 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 02 ملزمان غفران خان ولد نظر خان پٹھان سکنہ حب چوکی اور سہیل خان ولد روزی خان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 60 کٹے(720 کلو) چھالیہ برآمد،ملزمان چھالیہ ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے جسے میرواہ پولیس نے مین میرواہ روڈ نزد سیم نالہ پر روک کر ناکام بنادیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 90/2024 زیر دفعہ 5/8 SPPMSSGM میرواہ پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔