جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ایم پی اے کی مفت امراض چشم کی کیمپ میں 411مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے 1500 مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیں،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہوں ، حاجی شیر محمد مغیری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے رکن سندھ اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے اپنے بنگلے میں تین روزہ مفت امرا ض چشم کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر مراض چشم کے ڈاکٹر ابرار تنیو ،مکیش اور ان کی ٹیم نے مریضوں کے مفت آپریشن کرکے لینس لگائے اور1500مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیں،کیمپ پر پیپلزپارٹی کے ورکرز بہادر مغیری عامر ،ثاقب اور دیگر نے رضا کارانہ ڈیوٹی انجام دی۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کیمپ کا معائنہ کرکے ڈاکٹر اور مریضوں سے ملاقات کی اور مزاج پرسی کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی شیر محمد مغیری نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہوں جلد فنڈز کااجرا ہوگا اور حلقے میںترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا،جمس میںبہتری ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی کے لئے سابق ڈائریکٹر برگیڈیئر زبیر شیخ کا نام تجویز کیا ہے وزیر صحت کو بھی گزارش کی ہے عوامی مطالبہ ہے آئندہ ہفتے ڈائریکٹر کی جمس میں تعیناتی ہو جائے گی سول اسپتال کی اوٹی کی بحالی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات کی ہیںسول اسپتال میں ٹراما سینٹراور یونیورسٹی کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیںعوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔