کاشتکاروں کو بروقت زرعی سہولیات مہیا کی جائیں ،منیراحمد جمانی

36

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل زرعی توسیع سندھ منیر احمد جمانی نے کہا ہے کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صوبے کے کاشتکاروں کو بروقت اور مؤثر زرعی سہولیات مہیاکی جا سکیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔یہ بات انہوں نے نئے آئے ہوئے اسٹیٹیکل افسران سے تعارفی اجلاس کے دوران اپنے دفتر میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی منیر احمد میمن نے نئے آئے ہوئے افسران کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ غفلت میں ملوث افسران سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے تمام اسٹیٹیکل افسران پر زور دیا کہ وہ آئی سی ٹی زرعی توسیع خدمات کے مرکز سے قریبی رابطے میں رہیں تاکہ ان کی آن لائن رپورٹنگ کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ جاری رکھا جاسکے -اس موقع پر ذمے داریاں سنبھالنے والے افسران کو ان کے فرائض سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔اجلاس میں محکمہ زرعی توسیع کے سینئرڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔