لمس یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید الطاف کی وضاحت

11

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لمس یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ یورالاجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید الطاف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار محکمہ زراعت کے ڈی جی فنانس امداد میمن کا علاج معالجہ کرنے اور انکے حوالے سے تحریری رپورٹ جاری کرنے سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ انہوں نے کبھی مذکورہ شخص کا نہ ہی کبھی طبی معائنہ یا علاج کیا اور نہ ہی انکی صحت کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی ہے۔