نوک (انٹرنیشنل ڈیسک) گرین لینڈ کے نو منتخب رہنما نے کہا ہے کہ گرین لینڈ براہ فروخت نہیں ہے۔ گرین لینڈ کے رہنما نے یہ بات نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں کہی جو ٹرمپ نے گرین لینڈ پر گرفت اور ملکیت کے حوالے سے کہی تھی۔ واضح رہے گرین لینڈ کا جزیرہ 600سال سے ڈنمارک کے حصے کے طور پر ظاہر ہے۔ تاہم گرین لینڈ کے نومنتخب رہنما نے دو ڈوک انداز میں کہا کہ گرین لینڈ ہمارا ہے اور ہم بکاؤ مال نہیں ہیں۔ ہمیں اپنی طویل جدو جہد آزادی کو ضائع نہیں کرنا ہے۔ وزیر اعظم میوٹ ایج نے اس امر کا اظہار اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کے مقصد کے لیے پوری دنیا میں آزادی کے لیے امریکا یہ سمجھتا ہے کہ گرین لینڈ کی ملکیت اور کنٹرول انتہائی ضروری ہے۔