خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں پرانے نوٹ بند کرکے نئے نوٹ متعارف کرانے کے اعلان سے شہری افراتفری کا شکار ہوگئے۔ یہ فیصلہ 10 دسمبر کو نافذ ہوا ،جس کے بعد سوڈان کی مارکیٹیں مفلوج ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ زیادہ تر شہروں میں بینکوں میں قطاریں روزمرہ کا منظر بن چکی ہیں ۔