جرمنی نے کردو ں کے خلاف کارروائی پر ترکیہ کو خبردارکردیا

120

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے ترکیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شامی کرد علاقے میں موجود کردوں کے مسلح گروپوں کے خلاف جنگ چھیڑنے سے باز رہے۔ جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئر باک نے کہا کہ ترکیہ کے اقدام کی وجہ سے علاقے میں داعش کو تقویت مل سکتی ہے۔ اس طرح داعش شام، ترکیہ اور یورپ کے ملکوں کے لیے خطرہ ہوگا۔ جرمنی کی وزیر خارجہ نے کہا یہ کرد تھے جنہوں نے داعش کو پسپائی پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام کی نئی صورت حال کو کردوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے استعمال نہ کرے۔ یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ یہ یقینی بنائیں کہ تشدد کا کوئی نیا سلسلہ نہیں ہوگا۔ تاکہ خطے کے لوگ محفوظ رہیں اور شام کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے۔ا س سے قبل ترکیہ کے صدر اردوان نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا جائے۔