چین کا اخراجات بڑھا کر مالی خسارے میں اضافے کا اعلان

29

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خزانہ لان فوان نے کہا ہے کہ مشکلات سے دو چار معیشت کو سہارا دینے کے لیے حکومت آیندہ سال اخراجات کو بڑھانے کے لیے مالی خسارے میں اضافہ کریگی۔خبررساں اداروں کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت برسوں سے سست گھریلو کھپت، پراپرٹی کے شعبے میں مسلسل بحران اور بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں سے نبرد آزما ہے۔ چین نے رواں سال شرح نمو کو فروغ دینے کے لیے کئی جارحانہ اقدامات کا اعلان کیا، جن میں شرح سود میں کمی، گھر خریدنے پر عائد پابندیاں ختم کرنا اور مقامی حکومتوں پر قرضوں کا بوجھ کم کرنا شامل ہے۔