نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کو پاپ کارن پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی گڈر اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی) کونسل نے غیر برانڈڈ ، نمک اور مسالہ ملے پاپ کارن پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ پری پیکجڈ اور برانڈڈ پاپ کارن پر 12 فیصد جبکہ کیریمل پاپ کارن جن کا شمار شوگر سے بنی مٹھائی کی کیٹیگری پر ہوتا ہے ، 18 فیصد ٹیکس لگے گا۔ پاپ کارن پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر عوام اور سابق اقتصادی مشیروں نے نریندر مودی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے عوام کو سستی کھانے کی چیز سے محروم کرنا اور عوام دشمنی قرار دیا۔