سابق امریکی صدر بل کلنٹن بخار کے باعث اسپتال میں داخل

23

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو واشنگٹن کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ بل کلنٹن کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، انہیں بخار کی وجہ سے اسپتال لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 78 سالہ سابق صدر کو 2021 ء میں 5 راتوں کے لیے اسپتال میں داخل رہنا پڑا تھا جب ان کے بلڈ میں انفیکشن کی شکایت ہو گئی تھی۔ 2004 ء میں 58 سال کی عمر میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ کلنٹن 1993 ء سے 2001 ء تک 2مسلسل مدتوں کے لیے امریکا کے صدر رہے ہیں۔