ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی زیرِ صدارت عرب سائبر سیکورٹی کی وزراکونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے گورنر ماجد المزید نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔ شرکا میں عرب لیگ کے رکن ممالک میں سائبر سیکورٹی کے ذمے دار سینئر حکام اور وزرا کے ساتھ تنظیم کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط بھی شامل تھے۔ ماجد المزید نے اپنی تقریر میں سائبر سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے عرب ممالک کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی قومی سلامتی کا ایک ستون ہے اورعرب دنیا میں خوشحالی، ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔