جنوبی کوریا : اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے مواخذے کا اعلان

143
جنوبی کوریا میں اپوزیشن کے حامی سابق صدر یون سک یول کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا۔ معزول صدر کے خلاف تحقیقات کے لیے بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 2خصوصی بل کی منظوری کے لیے کرسمس تک ڈیڈ لائن دی تھی، بلوں میں معزول صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ 2آزاد تحقیقاتی ادارے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔