اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، چمپئن شپ کا باضابطہ آغاز 26دسمبر سے لاہور میں ہوگا ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چمپئن شپ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں دفاعی چمپئن پاکستان واپڈا، کراچی، فیصل آباد، بہاولپور جبکہ پول بی میں آرمی، اسلام آباد لاہور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھای دے گی۔خالد بشیر نے بتایا کہ چمپئن شپ کے پول رائونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ فائنل 30دسمبر کو کھیلا جائیگا۔