کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی نے ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے 9 سالہ اذہان کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ منظورکرلیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو لواحقین کو 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کردی۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا کہ 2017 میں بارشوں کے دوران ماڈل کالونی میں کمسن اذہان جان کی بازی ہار گیا تھا، جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، بچے کی ہلاکت میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے، کے الیکٹرک حفاظتی انتظامات میں ناکام رہا تھا۔