زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں افغانستان نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز2-0 سے جیتی۔ اس سیریز کا ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا۔
تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے کے سبھی کھلاڑی 30.1 اوور میں127 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ افغانستان نے26.5 اوور میں دو وکٹ پر131 رنز بناکر میچ آٹھ وکٹ سے اور سیریز2-0 سے جیتی۔
ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17دسمبر2024کو کھیلا گیا تھا جو بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے9.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 44 رنز بنائے تھے جس کے بعد تیز بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔
اس سیریز کا دوسرامیچ ہرارے میں19 دسمبر2024 کو کھیلا گیا تھا جس میں افغانستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی اپنی سب سے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ50 اوور میں چھ وکٹ پر 286 رنز بنانے کے بعد زمبابوے کو17.5 اوور میں54 پر آئوٹ کرنے کے بعد232 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
زمبابوے اور اٖفغانستان کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی پہلی سیریز جولائی 2014 میں کھیلی گئی تھی۔ اس سیریز کے چاروں میچ بلاوایو میں کھیلے گئے تھے۔ پہلے دونوں میچوں میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آخری دو میچ میزبان ٹیم نے جیتے تھے۔ پہلی سیریز برابر کھیلنے کے بعد افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامیچوں کی ہر سریز جیتی ہے۔
اکتوبر 2015 میں دونو کے درمیان بلاوایو میں جو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز ہوئی تھی۔ اس میں افغانستان نے3-2 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
زمبابوے کے خلاف اٖفغانستان نے ایک مرتبہ کلین سوئپ دی ہے۔ اس نے زمبابوے کے خلاف پہلی مرتبہ سیریز کے سبھی میچوں میں کامیابی جون2022کو ہرارے میں ہوئی سیریز میں حاصل کی تھی۔ اس سریز کا پہلا میچ افغانستان نے60 رنز سے جیتنے کے بعد دوسرے میں آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چار وکٹ سے جیتنے کے بعد افغانستان نے پہلی مرتبہ زمبابوے کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔
اٖٖفغانستان اور زمبابوے کے درمیان ابھی تک جو31 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں افغانستان نے20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ زمبابوے دس میچ جیتی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا ہے۔ زمبابوے میں دونوں کے درمیان پانچ سیریز زمبابوے میں کھیلی گئی ہیں جبکہ دو سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہیں۔