جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطورقائم مقام چیف جسٹس سندھہ ائیکورٹ ذمے داریاں سنبھال لیں

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس
سندھ ہائی کورٹ ذمے داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بیرون ملک رخصت کے باعث سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا کیا، گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انکے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے دیگر ججز، وکلا رہنما اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے۔