پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

94

اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملنے آج اڈیالہ جیل جائے
گی جس کی باقاعدہ اجازت بھی مل گئی ہے، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے بعد پہلا بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تمام معاملات پر مشاورت کیلیے آج اڈیالہ جائے گی، کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔ تنازعات کے خاتمے کیلیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کو مذاکراتی کمیٹی کا آفیشل ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ مذاکراتی عمل سے متعلق تمام معلومات اور پیشرفت میڈیا کودیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کرم ایجنسی کی صورتحال پرمصروفیات کے باعث گزشتہ روز مذاکرات میں شریک نہیں ہوئے تھے تاہم وہ آئندہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔