یمنی باغیوں کا اسرائیل پر تیسرا میزائل حملہ، بھگدڑ میں 25 افراد زخمی

141

صنعا: یمن کے  حوثی باغیوں نے ایک ہفتے کے دوران اسرائیل پر تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے 25 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کے وسطی شہروں کی طرف کیا گیا، جہاں بیلسٹک میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہوا، تاہم  دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

میزائل حملے کے بعد علاقے میں سائرن بجنے لگے، جس سے لوگ بنکروں میں پناہ لینے کے لیے بھاگنے لگے اور اس دوران مچنے والی بھگدڑ میں 24 افراد معمولی زخمی ہو گئے، جبکہ ایک خاتون کو شدید چوٹیں آئیں، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ حملہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ تھا۔