پی پی اور ن لیگ کے درمیان پاورشیئرنگ فارمولہ طے پاگیا

154
The power sharing formula

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں خیر سگالی کمیٹی کے قیام کا اعلان اور معاہدے پر عملدرامد کے ٹی او آرز بھی طے کیے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے تحفظات دور کرنے کے لیے جنوری کے پہلے ہفتے تک وقت مانگ لیا۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان 6 مہینوں سے زیر التوا اختلافی مسئلے پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مداخلت کے بعد پنجاب میں شراکت اقتدار کی راہ ہموار ہوگئی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں تحفظات پر بات چیت کی گئی۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس 2 گھنٹے کے بعد ختم ہوا، اجلاس میں پنجاب میں پی پی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔