سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،تبدیلی آنے والی ہے، عوام پُراُمید ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اندر کرنے پر ملک کو تباہ کر دیا ہے، ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو مذاکراتی کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ضمانت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، مذاکرات کے لئے مقدمات تو ختم کرو،کام کے لوگوں پر کیسز ڈال دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی عدلیہ کو تباہ کر دیا ہے،غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی، اسمگلنگ رکی نہیں، ملک کی زمین اور دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ میں کہتا ہوں جنہوں نے سیاست میں حصہ لیا ان سب ملٹری افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے، ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے۔