نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

254

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

 جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو ہو رہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں صائم ایوب ایک نجی ٹی وی کے شو میں اپنی کرکٹ کی ابتدائی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ کس کارکردگی پر سب سے زیادہ خوش ہیں؟ جس پر صائم نے بتایا کہ “مجھے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک شاندار بیٹنگ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا”۔

صائم ایوب نے اپنی ابتدائی کرکٹ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انڈر 15 ٹورنامنٹ کے دوران پانچ میچز میں انہوں نے مجموعی طور پر 250 رنز بنائے۔ اس دوران ایک میچ میں انہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، مگر افسوس یہ رہا کہ وہ سنچری نہ بنا سکے۔ 

 یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 2 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے اور اُنہیں’پلیئر آف دی میچ‘ اور ’پلیئر آف دی سیریز‘  قرار دیا گیا۔