کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیزاینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف ” کا 46واں یوم تاسیس ملک بھر میں 25دسمبر بروز بدھ جوش وجذبے سے منایا جائیگا،اس سلسلے میں سیمینارز،اجتماعات اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ”کاگف ” سیکریٹریٹ ملیر ہالٹ کراچی میں منعقد ہوگی جس میں 45ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا جائیگا اور ”کاگف ”تاحیات چیئر مین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی آئندہ کے لایحہ عمل کا اعلان بھی کریںگے”کاگف ” ترجمان محمد جنید احمدکے مطابق ،’’کاگف‘‘ لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں سمیت مختلف محکموں خصوصاً محکمہ ہیومن سیٹلمینٹ KMC، KDA،LDA، ریونیو بورڈمیں بد عنوانی، اقربا پروری اور جعلی کاغذات پر من پسند گوٹھوں اور کالونیوں کو لیزیں دینے اور لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور بد عنوانوں کے خلاف بھرپور تحریک چلا رہی ہے۔