مرغی کا گوشت مزید مہنگا ، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑ ھ گئی

46

لاہور (کامرس ڈیسک)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر 7 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 475 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت 468 روپے کلو تھا۔ گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں سات روپے کی کمی ہوئی تھی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی ایک بار پھر پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو ہو گیا۔