بھارتی پولیس کی فائرنگ سے خالصتان تحریک کے 3 کارندے ہلاک

86

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کے مشترکہ آپریشن میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈی جی یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پنجاب پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ مشترکہ آپریشن گرداس پور پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کیا گیا۔ ڈی جی یو پی پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3 مشتبہ ارکان گروندر سنگھ، وریندر سنگھ اور جسن پریت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی،جس کے بعد جوابی فائرنگ میں تینوں افراد مارے گئے۔