واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کرسمس سے قبل اسٹاربکس کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی ہڑتال کا دائرہ نیویارک سمیت مزید 4 امریکی شہروں تک بڑھا دیا ۔ اسٹاربکس کی یونین میں 10 ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز شروع ہونے والی ہڑتال کے بعد لاس اینجلس، شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں اسٹاربکس کے کیفے بند ہوگئے ہیں۔ اسٹار بکس کارپوریشن امریکی ملٹی نیشنل کافی ہاؤسز کی چین ہے۔ اسٹاربکس کی بنیاد 1971 ء میں جیری بالڈون ، زیو سیگل اور گورڈن بوکر نے رکھی تھی۔ اسٹاربکس کے 80 ممالک میں 35 ہزار سے زائد اسٹور ہیں، جن میں سے 16 ہزار امریکا میں واقع ہیں۔ یونین کی ہڑتال پر اسٹاربکس کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال سے اس کے نیٹ ورک کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔