ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے سب سے بڑے شہر ہو چی من میں جاپان کی مدد سے تعمیر کردہ ملک کی پہلی زیر زمین ریلوے کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جاپان بین الاقوامی تعاون تنظیم جے آئی سی اے نے قرضے فراہم کیے،جب کہ اس ٹھیکے میں بہت سی جاپانی کمپنیاں شامل تھیں۔ توقع ہے کہ ہو چی من شہر کے مرکز اور اس کے مضافات کو جوڑنے والی اس 20 کلومیٹر طویل ریلوے لائن سے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ اور فضائی آلودگی کم ہو گی۔ ریلوے لائن کا کچھ حصہ بلند پٹڑیوں پر جبکہ کچھ زیر زمین ہے، جو اسے ملک کی پہلی سب وے بناتا ہے۔