متحدہ عرب امارات نے سالِ نو پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

37

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سال نو کے جشن اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ متوقع آمد کے پیش نظر یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت اور انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوں گے۔ امارات میں سال نو کے موقع پر خصوصی طور پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔ اس سے قبل سال نو کی چھٹی پہلے صرف سرکاری ملازمین کو دی گئی تھیں تاہم اب پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔