یمن میں حوثیوں کی 570 بارودی سرنگیں صاف کردیں‘ سعودی عرب

31

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے منصوبے مسام کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے 570 دھماکا خیز آلات تلف کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2مہلک اور 50 ٹینک شکن بارودی سرنگیں، 508 نہ پھٹ سکنے والے بم اور 10 دھماکا خیز آلات کو تلف کیا گیا۔ مسام کے ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے کہا کہ 2018 ء میں اس کے آغاز سے اب تک کل 4لاکھ 73ہزار 258 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔ مارب، عدن، جوف، شبوہ، تعز، حدیدہ، حج، صنعا،بیضاء ضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔