معاشی ترقی کے بغیر خوشحالی ناممکن ہے،شہر یار تاج

339

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے سیکرٹری شہریار تاج نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت کی ترقی بنا بیروزگاری کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی کا خواب تعبیر ہونا ممکن نہیں،بلوچستان کے صنعت و تجارت کے شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، بیرون ملک بھیجے جانے والے کاروباری وفود میں بلوچستان کے ایکسپورٹرز، امپوروٹرز اور صنعتکاروں کو نمائندگی دیں گے تاکہ انہیں وہاں کے مارکیٹس اور اور وہاں موجود مواقعوں بارے جانکاری مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،سنیئر ممبر حاجی محمود بیانزئی سے کراچی میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی اور سنیئر ممبر حاجی محمود بیانزئی سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے سیکرٹری شہریار تاج سے کراچی میں ملاقات کیلئے پہنچے تو انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی نے سیکرٹری (ٹی ڈی اے پی)کو کوئٹہ میں ایکسپو سنٹر کی ائیر پورٹ و دیگر سے دور تعمیراتی منصوبے بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ چیمبر (ٹی ڈی اے پی)کے ساتھ مل کر صوبے میں صنعت و تجارت اور دیگر پیداواری شعبوں کی ترقی اور درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں سیکرٹری (ٹی ڈیپ)کا ہمیں بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھیجے جانے کاروباری وفود میں بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی ضروری ہے۔اس موقع پر سیکرٹری (ٹی ڈی اے پی)شہر یار تاج کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صنعت و تجارت کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے میں ہم ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہونے والے فریش فروٹ ایکسو میں شرکت کیلئے بھیجے جانے والے وفد میں بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو ضرور نمائندگی دی جائے گی تاکہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو وہاں کے مارکیٹس اور موجود مواقعوں سے متعلق جانکاری مل سکے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں بیروزگاری کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی تب ممکن ہوگی جب وہاں صنعت و تجارت جیسے شعبوں کی ترقی کا سامان کیا جا سکے آخر میں سیکرٹری (ٹی ڈی اے پی)نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔