پڈعیدن،پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر چھاپا،7 گرفتار

68

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) مورو پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر چھاپا، 4 مرغیوں سمیت 7 جواری گرفتار، مقدمہ درج۔ ڈی ایس پی مورو محسن رضا جنڈان اور ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو نے پولیس نفری کے ہمراہ مورو میں مرغوں کی لڑائی پر شرط لگانے والے اڈا پر چھاپا مار کر4 مرغوں سمیت7 جواریوں کو گرفتار کرلیا، مبینہ گرفتار افراد میں ڈاڑھوں بیہن، پنیجل ماچھی، سردار ابڑو، عاشق جتوئی اور عامر ابڑو،سہیل ابڑو، رفیق ابڑو، شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دس ہزار روپے نقدی دو موٹر سائیکلیں اور چار موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او مجیب الرحمن ناریجو نے بتایا کہ ایس ایس پی سنگھار ملک اور ڈی ایس پی محسن رضا جنڈان کی ہدایت پر مرغیوں کے جوئے کی اطلاع ملنے پر جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، جواریوں اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔