حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن کی ہدایت پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد زون میڈم رشیدہ بانوکی اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف کے ہمراہ لطیف آباد نمبر 8 باغ مصطفی پارک اور لطیف آباد نمبر 09 بورڈ آفس کے اطرافی روڈ پر کارروائیاںدوران کارروائی روڈ ایریا پر رکھا سامان ہٹواکر روڈ ایریا خالی کروالیا گیا میئر بلدیہ اعلی حیدرآبادکاشف علی شورو کی واضح ہدایت ہے کہ کسی کو بیروزگار نہ کیا جائے اور انکروچمنٹ کا عملہ بھی کسی کو بیروز گار نہیں کرنا چاہتا، تمام دکاندار، ہوٹل مالکان اور ٹھیہ پتھارے والے رضاکارانہ طور پر روڈ ایریا خالی کردیں تاکہ روڈ پر گزرنے والی ٹریفک اور پیدل چلنے والی عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام انکروچر سے گزارش کی جاتی ہے وہ روڈ ایریا خود خالی کردیں بصورت دیگر اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ عوام کے بہتر مفاد کے لیے سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا کسی بھی نقصان اور پریشانی سے بچنے کے لیے انکروچمنٹ عملے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے روڈ ایریا خالی کردیں۔