ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سنی رابط کونسل ٹنڈوجام کی جانب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کے یوم وفات کے سلسلے میں تالپور کالونی سے جلوس نکالا گیا جو کہ مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب ٹنڈوجام پر پہنچا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے سنی رابط کونسل ضلع حیدرآباد کے نائب صدر مولانا عبد الصمد حیدری تحصیل حیدرآباد کے صدر حافظ عبد الرحمن تالپور نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا نبی علیہ السلام کے پہلے خلیفہ تھے۔ انہوں نے اپنے دور میںکفر کا خاتمہ کیا اور ڈھائی سال تک خلافتِ پر براجمان رہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ نے اسلامی نظام کا نفاذ کیا اور تمام صحابہ کرام اجمعین نے آپ کو اپنا امام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے ساتھی تھے اور آج تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدفون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کی تعلیمات پر عمل کریں تو تمام مسائل حل ہو جائیں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عند نے اپنی تنخواہ ایک مزدور کی مزدوری کے برابر رکھی تھی اگر ہمارے بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح زندگی بسر کریں تو پورا ملک خوشحال اور ترقی یافتہ ہو اور ہاتھ میں کشکول اُٹھانے کی ضرورت نہ پڑے۔ ریلی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔