حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کمیشن فار انٹر فیتھ ڈائیلاگ کیتھولک ڈائیسینز آف حیدآباد کی جانب سے چرچرز مختلف مذاہب کیساتھ ملکر کرسمس امن ریلی کا انعقاد، ریلی کا آغاز سانگھڑ پادری گوٹھ سے ہوا، ریلی میں شامل ٹرک دیگر گاڑیوں کو کرسمس کی مناسبت سے سجایا گیا تھا جبکہ دوران ریلی کرسمس گیت بھی گائے گئے، کرسمس کارڈ، تحائف لوگوں میں تقسیم کئے، ریلی میں ہر عمر کے مرد و خواتین، بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کرسمس امن ریلی سانگھڑ، شہداد پور، ٹنڈو آدم سے ہوتی ہوئی حیدرآباد میں داخل ہوکر سینٹ میری اسکول اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب میں بشپ سمسن شکر دین، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، پی اے ڈپٹی اسپیکر جاوید شیرا، فادر شہزاد کھوکھر، فادر جمیل البرٹ، فادر جیمس کستلینوں، فادر سونیل، فادر نذیر جان، فادر دلدار مائیکل، پاسٹر منشا، پاسٹر ناصر، پرنسپل سینٹ میری اسکول سسٹر عفت عنیات، پرنسپل خاتون صلح اسکول سسٹر کلیٹا، پیپلز پارٹی یوسی چیئرمین سیلمان نور عالم، سینئر آفس سپرنٹینڈنٹ سینٹ میری سکندر، مدر ٹریسا ویلفیئر چیئرمین انور وریام، سکھ برادری پرکاش سنگھ، ہندو برادری پنڈت بابو لال، مسلم برادری علامہ غلام رضا سریوال، چوہدری یعقوب عزیز، امجد بلوچ، صابر حسین، پرویز برکت، رومس بھٹی، جاوید منور، فرح جاوید، یوتھ ڈویلپمنٹ صدر وقاص انور، ایوری ہوم کراچی شہزاد غوری، شارخ، سنیل ایلیا دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں سو پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔